ممبئی (یس ڈیسک) بھارتی اداکار رنبیر کپور ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں میڈیا کی جانب سے اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ‘ارے یار’ کہہ کر اپنی کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور وہاں سے چلے گئے رنبیر اور کترینہ کی دوستی کے چرچے تب ہوئے جب سپین میں چھٹی مناتے ہوئے ان کی خفیہ طور پر لی گئی تصاویر ایک جریدے نے شائع کی تھیں۔ دونوں نے کبھی کھلے الفاظ میں اپنے رشتے کو قبول تو نہیں کیا لیکن ایک دوسرے کو ‘خاص’ ضرور بتایا ہے۔
رنبیر کپور کا اپنی شادی کے بارے میں کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں کب شادی کروں گا۔ شادی بہت ہی قدرتی عمل ہے اور میں اس طرح کا انسان نہیں ہوں کہ کوئی کہے کہ میں 32 سال کا ہوگیا ہوں، اس لئے اب مجھے شادی کر لینی چاہیے۔ رنبیر نے مزید کہا کہ جب مجھے بچے چاہئیں ہوں گے یا مجھے اور میری پارٹنر کو لگے گا کہ یہ صحیح وقت ہے تو ہم شادی کر لیں گے۔ رنبیر کی حالیہ ریلیز ہونیوالی فلم رائے ناکام رہی ہے۔
رنبیر کہتے ہیں کہ مجھے ناکامیوں سے ڈر لگتا ہے مجھے اپنے رشتوں میں ناکامی سے بھی ڈر لگتا ہے تاہم آپ ناکامی سے ڈریں گے تبھی آگے بڑھیں گے۔