بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں اس مقام پر آگئی ہیں جہاں کرداروں کے حوالے سے خطرات مول لے سکتی ہیں۔
ممبئی (یس اُردو) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں اس مقام پر آگئی ہیں جہاں کرداروں کے حوالے سے خطرات مول لے سکتی ہیں۔ ممبئی میں کترینہ کیف نے ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اب مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ان کو اپنے کیریئر میں اچھی اور بری دونوں طرح کی فلمیں ملیں اور مجھ پر یہ آشکار ہوا کہ جب آپ کو اپنے کیریئر کے شروع میں ہی کامیابی مل جائے تو آپ جلد رسک پر مشتمل رول ادا کرنے کی پوزیشن پر آجاتے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ میں بھی اسی مقام پر آگئی ہوں۔ کترینہ نے کہا کہ اب مجھے اگر کسی مختلف کردار کی پیشکش ہوئی تو رسک لینے سے کبھی نہیں ہچکچائوگی۔