counter easy hit

کینیا کی فوج کا الشباب کے 21 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Kenya's army claims

Kenya’s army claims

کینیا کی فوج نے شدت پسند تنظیم الشباب کے 21 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کرروائی صومالیہ کے مغربی حصے میں کی گئی۔
نیروبی: (یس اُردو) غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی پڑوسی ملک صومالیہ کے مغربی حصے میں کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ دوسری جانب الشباب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے عسکریت پسندوں نے کینیا کے 5 فوجیوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ کینیا کی افواج افریقی یونین کے امن دستوں کا حصہ ہونے کی وجہ سے صومالیہ میں تعینات ہیں۔