کینیا کے وزیر داخلہ کو نیروبی میں واقع کیرن ہسپتال میں طبی معائنے کے لئے داخل کیا گیا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی اچانک سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
نیروبی: کینیا کے وزیر داخلہ مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے، اس بات کی تصدیق حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی۔ کینیا کے وزیر داخلہ کو نیروبی میں واقع کیرن ہسپتال میں طبی معائنے کے لئے داخل کیا گیا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی اچانک سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ کینیا میں ہونیوالے عام انتخابات سے ایک ماہ قبل پیش آیا ہے مگر اس کا الیکشن پر اثر پڑنے کا کوئی امکان نہیں۔