قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی روزانہ سماعت رکوانے کیلئے ملزم نے ایک پھر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
ملزم شاہ حسین نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے جس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے انتظامی نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے انتظامی نوٹس لے کر مقدمے کی روزانہ سماعت کا حکم دیا، روزانہ سماعت سے ملزم کے حقوق صلب ہوں گے، استدعا ہے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کا انتظامی نوٹس کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے۔