لاہور کی مقامی عدالت نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کی ضمنیاں فراہم کرنے درخواست مسترد کر دی۔
Khadija case, the court rejected the request to provided zamnian
خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے کیس کی سماعت کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن اعوان کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ملزم شاہ حسین کی ضمنیاں فراہم کرنےکی درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید کارروائی جمعہ 9جون تک ملتوی کر دی۔ ملزم شاہ حسین پر گزشتہ سال 22 سالہ طالبہ خدیجہ صدیقی پرحملے کا الزام ہے۔ خدیجہ صدیقی کے وکیل سلمان صفدر کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انصاف کے لیے انہیں سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔