لاہورکی مقامی عدالت نے ایک سال پہلےڈیوس روڈپر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونےوالی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کے کیس کی سماعت 7جون تک ملتوی کر دی۔
کینٹ کچہری میں طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ خدیجہ صدیقی کوملزم شاہ حسین نے ایک سال پہلے ڈیوس روڈپر مبینہ طور پر چھریوں کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ خدیجہ صدیقی کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی گزشتہ سال قاتلانہ حملے کے باعث امتحان نہیں دے سکی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کی حمایت میں 60 سے 70 وکلا اکٹھے ہوکر آتے ہیں اور ہراساں کرتے ہیں، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔