خیرپور کی باگڑی بستی آگ لگنے سے 25 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں، متعدد مویشی بھی جل کر ہلاک ہو گئے۔
Khairpur: 25 tabernacles cinder from fire burns, several cattle killed
پولیس کے مطابق خیرپور میں کھجور منڈی کے قریب باگڑی بستی میں ایک جھونپڑی پر 11 ہزار وولٹ کا بجلی کا تار گر گیا۔ جس سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ بجھائی لیکن جب تک 25 جھونپڑیاں اور اس میں رکھا سامان جل راکھ ہوگیا۔ جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔