کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیر پور سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ اور اسکے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ، افسوس اور سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا کیا ہے۔
الطاف حسین نے ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات او راسکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہارکر تے ہوئے کہاکہ انسانی زندگیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس او رمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے، خیر پور ٹریفک حادثہ کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ دار عناصر کو قانو ن کے مطابق سخت سزا دی جائے۔