لاہور سےکراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریک پر آجانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، حادثے میں ٹرالی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
Khairpur tractor trolley was hit by the train, driver killed
خیرپور میں سیٹھارجہ اور رانی پور کے درمیان بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی شالیمار ایکسپریس کی زدمیں آگئی، زوردار ٹکر سے انجن کو نقصان پہنچا اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جواسپتال منتقلی کے دوران چل بسا۔
واقعے کے بعد ٹرین کومتبادل انجن لگاکر پہلے رانی پورپہنچایاگیا اورپھر اس کی منزل کراچی روانہ کردیاگیا، ٹریک پر ریلوے ٹریفک بحال کردیاگیاہے۔ ریلوے حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔