کراچی (ویب ڈیسک) ناظرین کیلئے بڑی خوشخبری!! پاکستان میں صف اول کے ڈرامہ نگار ،فلم رائٹر، اداکار ،شا عر اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی “ سے وابستہ ہوگئے ہیں وہ ایک سال کے دوران خصوصی
Exclusive
طور پر جیو انٹرٹینمنٹ کیلئے چار ڈرامے
https://www.yesurdu.com/?p=1101235
اور فیچر فلم تحریر کریں گے ۔ اِن میں سے پہلا پروجیکٹ ”گاڈ از گریٹ “ جلد آن ایئر کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ خلیل الرحمان قمر اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ، شوبز کی دنیا کے ممتاز پروڈیوسرز ، جیو انٹرٹینمنٹ ہولڈنگز کے گروپ منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ کادوانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر اسد قریشی کے درمیان ہوا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صف اول کے رائٹر خیل الرحمان قمر کا سیریل ”میرے پاس تم ہو“ حال ہی میں دِل چھو لینے والے ڈائیلاگز اور منفرد کہانی کی بدولت دُنیا بھر میں تہلکہ مچا چکاہے جس کی باز گشت اب تک سنی جارہی ہے جبکہ ”جیو انٹرٹینمنٹ“ پر آن ایئر ہونے والے اُن کے سیریل ”محبت تم سے نفرت ہے“ نے ناظرین کو اب تک اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے ۔ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ ”جیو انٹرٹیمنٹ“ پر خلیل الرحمان قمر کا پہلا پروجیکٹ
”God is Great“
کے نام سے جلد منظر عام پر آکر دھوم مچائے گا۔ خلیل الرحمان قمر نے بھی پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل سے وابستگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اُن کا زیادہ تر کام اور توجہ صرف اور صرف ”جیو“ کیلئے ہوگی۔
https://www.yesurdu.com/?p=1101012
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اُن کے قلم سے لکھا گیا ہر لفظ لوگوں کے دِلوں میں گھر بنا لیتا اور اِن کے تقریباً تمام ہی ڈرامے اُن کے نام کا ڈنکا بجا رہے ہیں۔ بچپن سے لکھنے کا شوق رکھنے والے خلیل الرحمان جیو ٹی وی کیلئے ”بیوپار، منجلی، تمہیں کچھ یاد ہے جاناں اور محبت تم سے نفرت ہے“ جیسے عظیم شاہکار سیریلز لکھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ”صدقے تمہارے، میرا نام یوسف ہے اور میرے پاس تم ہو“ جیسے کئی شاہکار اُن کے کریڈٹ پر ہیں۔ خلیل الرحمان قمر نے فلم انڈسٹری کیلئے بھی کئی سپر ہٹ فلمیں تحریر کی ہیں جس میں فلم ”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“ سب سے نمایاں ہے۔ واضح رہے کہ دُنیا بھر میں پھیلے کروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل ”جیو انٹرٹینمنٹ “ اس وقت دیکھنے والوں کی نگاہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ کامیڈی، طنز و مزاح، رومانس، سنجیدگی، ہنسی، مذاق، قہقہے، جوش، جذبات، خوف ، احساسات، انتقام اور دِل چھو لینے والے اور حساس موضوعات پر مشتمل سیریل اب تک عوام کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور مصنف کے جیو سے وابستہ ہو جانے کے بعد ناظرین کے دِل کی دھڑکنیں مزید تیز ہوگئی ہیں کیونکہ اب ناظرین خلیل الرحمان قمر کے قلم سے لکھے گئے دِل چھو لینے والے سیریلز دیکھ کر مزید لطف اندوز ہوں گے۔