گجرات(انور شیخ سے)ٹی ایم اے ایمپلائز یونین CBAکے جنرل سیکرٹری خالد گل ، نائب صدر ارشد لعل سہوترا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلعی حکومت نے ٹی ایم اے گجرات کے ڈیلی ویجز ملازمین کو 7دن کے اندر ریگولر نہ کیا تو ٹی ایم اے کے ملازمین مکمل ہڑتال کریں گے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے ٹی ایم اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک لیٹر بھی جاری کررکھا ہے جس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا لہٰذا ضلعی حکومت اس لیٹر پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈیلی ویجز ملازمین فوری طور پر ریگولر کرنے کے احکامات جاری کریں خالد گل نے کہاکہ ہم اپنے ملازمین کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور انکے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے افسران کو بھی چاہیے کی ٹی ایم اے یونین کو اعتماد میں لیکر ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے بارے میں غور کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب گورنمنٹ کے جاری کردہ لیٹر کے بعد ضلعی حکومت ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے