لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت سابق امید وار برائے جنرل کونسلر خالد جاوید بٹ نوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے سی کھاریاں کو ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کیخلاف ایکشن لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے ہوٹلوں اور میڈیکل سٹوروں کیخلاف کاروائی کی جو کہ لائق صد تحسین ہے خالد جاوید بٹ نوری نے مزید کہا کہ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر جسیے جرات مند فرض شناس آفیسر کی ہر تحصیل کو ضرورت ہے اگر تمام افسران ان جیسا کام کریں تو تمام مسائل اور خرابیوں کا خاتمہ ممکن ہے اور لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہوسکتا ہے ہم اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کو ذبرداست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں