لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )حکمرانوں کے تجربات اور قومی اداروں سمیت مقامی سطح پر اداروں کو تباہ کردیا ہے ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر میں کوئی بھی جائز کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا اندارج سے لیکر سٹریفکیٹ بنوانے تک رشوت لی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی کئی دن کے چکر الگ لگانے پڑتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار جنرل کونسلر خالد جاوید بٹ نوری نے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں افسران بالا صرف وقت گزاری کیلئے آتے ہیں عوام کے مشکلات سے ان کو کوئی سروکار نہیں تمام آدمی کو معمولی کام کیلئے اتنے چکر لگواتے ہیں کہ وہ بچارہ خود چکر کھا کر گر جاتا ہے مگر ان کرپشن کے “مہاگرو”کو شرم نہیں آتی انہوں نے کہا کہ میرٹ کے راگ الاپنے والے خود میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہیں اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں لوگوں کی فائلوں تک غائب کردیتے ہیں اور ٹس سے مس نہیں ہوتے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ لالہ موسیٰ کے سرکاری ملازمین کا قبلہ درست کیا جائے