counter easy hit

چوہدری اشرف دیونہ محلہ قصبہ کے عوام کو سزا نہ دیں،خالد جاوید بٹ نوری

Khalid Javed Butt Noori

Khalid Javed Butt Noori

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری سیاسی شخصیت سابق امیدوار برائے کونسلر خالد جاوید بٹ نوری نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا محلہ قصبہ میں وسیع ووٹ بنک ہے جسکی سزا اعوام کو دی جارہی ہے پورے محلے میں ہر طرف پانی ہی پانی کاراج ہے اور متعدد بار ارباب اختیار کی اس طرف توجہ دلانے کے باوجود پانی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے خالد جاوید بٹ نوری نے مزید کہا کہ پورے محلے کے عوام سراپا احتجاج ہیں متعلقہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ محلہ قصبہ کے عوام کو سزا نہ دیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو پورے علاقہ سراپا احتجاج بن کرسڑکوں پر نکل آئیگا ارباب اختیار توجہ فرمائیں