counter easy hit

وٹرنری ڈاکٹر راجہ خالد کی غفلت سے کئی غریب کسانوں کے مال مویشی ہلاک ہو گئے

Khalid killed livestock

Khalid killed livestock

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)موضع سمبلی میں تعینات وٹرنری ڈاکٹر راجہ خالد کی غفلت سے کئی غریب کسانوں کے مال مویشی ہلاک ہو گئے ،اہل دیہہ کا شدید احتجاج اور فوری اصلاح احوال کا مطالبہ ۔ راجہ ظفر ،راجہ قمر ،راجہ سید علی ،ماسٹر راجہ تصور ،راجہ کامران اور راجہ عبدالمجید نے اپنے مشترکہ بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے گاؤں سمبلی میں تعینات وٹرنری ڈاکٹر راجہ خالد اپنے فرائض سے غفلت کا ارتکاب کر رہا ہے ،جب کسی غریب کسان کے مال مویشی بیمار ہوتے ہیں اور اسے معائنہ کے لئے بلایا جاتا ہے تو یہ ٹرخا جاتا ہے اور فون پر ہی دوائی دارو لکھوا دیتا ہے اور اس لا پرواہی سے اب تک متعدد کسانوں کے مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں جس سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہو چکا ہے ،انہوں نے بتایا کہ ابھی چند روز قبل ڈاکٹر مذکور کی لاپرواہی اور موقع پر جا کر بھینس ، گائے اور ایک گدھی کو چیک نہ کرنے کی بنا پر وہ ہلاک ہو گئیں۔اہل دیہہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر خالد کے خلاف فوری نوٹس لیا جائے اور اسے کسانوں کے مال مویشی موقع پر جا کر چیک کرنے اور انہیں نسخہ جات دینے کا پابند کیا جائے۔