counter easy hit

خالد لطیف نے اپنے خلاف پی سی بی کی تحقیقات کو چیلنج کر دیا

 لاہور: اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ کار کو چیلنج کر دیا ہے۔

Khalid Latif has challenged PCB investigation against him

Khalid Latif has challenged PCB investigation against him

قومی ٹیم کے معطل کرکٹر خالد لطیف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبیونل کھلاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق نہیں رکھتا کیونکہ یہ پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔

خالد لطیف نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ میرے خلاف امتیازی سلوک روا کر رہا ہے لہذا اسے تحقیقات سے فوری طور پر روکا جائے۔ خالد لطیف کی درخواست کے قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website