لاہور: پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے خالد لطیف کی چاروں درخواستوں کا فیصلہ کردیا تاہم گواہوں کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا۔
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث خالد لطیف اور پی سی بی کو 26جولائی کو تحریری دلائل جمع کرانا تھے لیکن اوپنر نے 4درخواستیں بذریعہ کوریئر ارسال کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیے، ان پر بورڈ نے اپنا موقف پیش کردیا ہے۔ گزشتہ روز ٹریبیونل کی پریس ریلیز میں بتایا گیاکہ اوپنر نے گواہوں کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جو تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردی گئی، خالد لطیف نے قبل ازیں خود ہی ٹریبیونل کی کارروائی کیلیے پیش ہونے سے گریز کیا، وہ خود ساختہ بائیکاٹ کرتے رہے، اب مزید جرح کے خواہش مند ہیں لیکن اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔