اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل خالد لطیف پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحقیقاتی ٹریبونل کے سامنے پیش ہوکر تمام الزامات مسترد کردئیے۔
خالد لطیف کی پیشی کے دوران انہیں شقیں پڑھ کر سنائی گئیں،انہوں نے تمام الزامات مسترد کردئیے اور کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹریبونل میں پیشی کے بعد خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ چارج شیٹ دی جائے گی تو اس کا جواب دیں گے، صرف اندازوں پر سزا نہیں دی جاسکتی۔ خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ شواہد 14اپریل کو دئیے جائیں گے،میرے موکل 5مئی کو جواب جمع کرائیں گے۔