لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئرنائب صدرشیخ خالدمحمودنے عالمی یوم مزدورکے موقعہ پر شکاگوکے محنت کشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوشہیدواحدسیاسی لیڈرتھے جنہوں نے مزدوروں کے حقوق کیلئے آوازبلندکی ،سند ھ کے غریب ہاریوں کو زمینیں الاٹ کی ،مزدورو ں کو فیکٹریوں میں حصہ داربنایا،غریبوں کے بچوں کے تعلیم مفت کی ٹرانسپورٹ مفت کی لیکن ان کے بعدآنے والی حکومتوں نے غریب کش پالیسیاں اپنائی ،آج حال یہ ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پربھی مزدوروں کو اپنادن منانے کیلئے بھی وقت نہیں،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں غریبوں،مزدوروں کیلئے پالیسیاں بنائی ،پیپلزپارٹی آئندہ بھی برسراقتدارآکرغریبوں ،کسانوں اور مزدوروں کو ان کا حق دلائے گی۔