سرائے عالمگیر(بیوروچیف)پاک فوج زندہ باد، سانحہ لاہورملک دشمن قوتوں کی بزدلانہ کاروائی ہے ، پاک فوج کے شانہ بشانہ قوم دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گی ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر ڈاکٹر خلیل جرال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اُنہوں نے کہا کہ مسلمان قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے گھبرانے والی نہیں پوری قوم پاک فوج جنرل راحیل شریف کے شانہ بشانہ ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،ہم غم کی اس گھڑی سانحہ لا ہور میں شہید ہو نیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔