لاہور(نیوز ڈیسک ) خلیل الرحمان قمر کاذکر اس وقت پورے پاکستان میں کیا جا رہا ہے۔لائیو ٹی وی شو میں ماروی سرمد کو گالی دینے کے معاملے پر کچھ لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ ان کی مخالفت۔اسی دوران ان کے بے شمار انٹرویو بھی کئے گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں ان کے ایسوسی ایٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکی آمیز فون کالز بھی موصول ہو رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ اینکر نے جب سوال کیا کہ کیاان کو کسی قسم کی کوئی دھمکی ملی ہے ؟ ادیب کی جانب سے ابھی جواب نہیں دیا گیا تھا کہ ان کے ایسوی ایٹ نے اس میں مداخلت کرتے ہوئے بات کرنا چاہی۔بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس نے ابھی تک خلیل الرحمان قمر کو اس بارے میں نہیں بتایا کہ اسے دن میں ایسی کالز موصول ہوتی ہیں جس میں انہیں دھمکایا جاتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ مجھے آج صبح ہی ایک ایسی کال موصول ہوئی ہے جس میں گالیاں دیتے ہوئے دھمکایا گیا ہے کہ وہ ہمیں کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔خلیل الرحمان قمر نے دوران انٹرویو ہی نوجوا ن ایسوسی ایٹ سے تفصیلات پوچھتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ آئندہ ایسی کوئی بھی فون کال موصول ہو تو انہیں فوری اس کی اطلاع دی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ایسی کوئی بھی فون کال موصول ہو تو مجھے بتایاجائے، میں اسے دیکھوں گا کہ کس نے میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔واضح رہے کہ عورت مارچ اور ماروی سرمد کے ساتھ تلخ کلامی پر خلیل الرحمان قمر پر تنقید کے پل باندھے جا رہے ہیں ، اسی دوران ایک نجی ٹی وی چینل نے ادیب کے ساتھ اپنا معاہدہ بھی ختم کر دیا تھا۔ایسے میں خلیل الرحمان قمر کے ایسوسی ایٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکی آمیز فون کالز بھی موصول ہو رہی ہیں جس میں انہیں گالیاں بھی دی جا رہی ہیں۔