لاہور (ویب ڈیسک) موجودہ دور کے مقبول ترین ٹی وی ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کے ڈائریکٹر نے کتنا معاوضہ وصول کیا، خود ہی بتا دیا۔ ہدایت کار اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو’’ کا معاوضہ 50 لاکھ ملا اور انہوں نے ہر ڈرامے اور فلموں
کا بہتر معاوضہ حاصل کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں لکھاریوں کے ساتھ برتائو دیکھ کر افسوس ہوا اور انہوں نے اس وقت خود سے وعدہ کیا کہ وہ مصنف کے مقام کیلئے جدوجہد کرینگے جو ابھی تک جاری ہے۔ مواضح رہے کہ ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو’’ شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے اور اس نے کئی ریٹنگ ریکارڈز قائم کئے ہیں۔