جیل سے فرار ہونے والے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ عرف منٹو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
دہلی اور پنجاب کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ہرمندر سنگھ کودہلی کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا ،ہرمندر سنگھ بھارت سے نیپال جانے کا ارادہ رکھتا تھا ،گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنا حلیہ بھی بدل لیا تھا۔دہلی میں اپنے ایک رشتے دار سے رابطہ کرنے پر پولیس نے ہرمندر سنگھ کا سراغ لگایا،گزشتہ روز پولیس وردی میں ملبوس10 حملہ آور پٹیالا کی جیل سے ہرمندر سنگھ اور ان کے 4 ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے تھے۔بھارتی پولیس نے دہشت گردی کے مقدمات میں ہرمندر سنگھ کو نومبر 2014 ءمیں گرفتار کیا تھا ۔