عرب ٹی وی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی ویب سائٹ پر رکھی گئی شرائط کے مطابق یورپی بینک ایران سے تجارت کی حفاظت کیلئے اقدام کریں گے۔ یورپی رہنماؤں کو ایران کی تیل کی فروخت پر امریکی دباؤ ختم کرنا ہوگا۔یورپی بینک ایران سے تیل خریدتے رہیں گے۔ایران میزائل پروگرام ختم نہیں کرے گا۔تہران ایٹمی معاہدے پر نئے مذاکرات نہیں کرے گا۔ خامنہ ای نے کہا ہےکہ تہران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ بحال رکھنے کیلئے یورپ کو ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔