counter easy hit

ماہ رمضان سے قبل ہی اشیاء ضرورت کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئی ہیں،خان عبدالمناف خان

 Khan abdalmnaf Khan

Khan abdalmnaf Khan

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف انٹر ا پارٹی انتخابات کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر خان عبدالمناف خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ میں اضافہ کے دعوے کرتے نہیں تھکتی جبکہ سٹیٹ بنک نے کہہ دیا ہے کہ سرمایہ کاری میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور آئندہ مالی سال مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خان عبدالمناف خان نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ،ہر طرف لوٹ مارہورہی ہے اور حکومت سب اچھاکے اعلانات کررہی ہے ،مہنگائی میں اس حدتک اضافہ ہوگیا ہے کہ عوام کے روح اوربدن کارشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ،ماہ رمضان سے قبل ہی اشیاء ضرورت کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئی ہیں،مہنگائی کے اس طوفان میں ریلیف پیکج کسی طرح بھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا ، انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ آنے والے بجٹ میں مزید ٹیکس لگاکرغریبوں پر بوجھ نہ ڈالا جائے ،ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، اس بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین اچھے اندازمیں زندگی گزار سکیں،بجٹ میں قرضوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وسائل پر انحصار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی 20 کروڑ باشعور عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور وہ وقت دور نہیں جب لٹیرے حکمرانوں اور ملکی خزانہ کی لوٹ مار کر نے والوں سے چھٹکارا مل جائیگا ،انہوں نے کہا آج کا جلسہ موجودہ حکمرانوں کیخلاف ایک عوامی ریفرنڈم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ،ہماری تحریک اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ملک بچانے کیلئے ہے ۔