پیرس (عمیر بیگ)آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ بلا امتیاز احتساب وقت کا تقاضا ہے،ان خیالات کا اظہار خان افضال سابقہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں صحافیوں سے کیا، انہوں نے کہا کہ اس سے ہر طرح کی سماجی نا انصافی ختم ہو جائے گی۔ بد قسمتی سے بعض سیاسی جماعتوں نے مفاہمتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ہر طرح کے احتساب سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپا رہی ہیں