پیرس (عمیر بیگ)راجن پور میں ڈاکوؤں کی ایک بڑی تعداد کا پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے، پنجاب میں چھوٹو گینگ کی موجودگی نے حکومتی دعوے بے نقاب کر دئیے ہیں اور یہ ثابت ہو گیا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے نو گو ایریاز کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔