پیرس(عمیر بیگ)پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ،مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ نے جینا مشکل بنا ڈالا ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو لالی پاپ دے رہے ہیں۔ چھ مہینے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنیوالے اب 2018کے اعلانات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب لٹیروں کو حساب دینا ہو گا۔