چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ ترجمان لال حویلی کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔