پیرس( خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس (یوتھ ونگ) کے عہدیداروں کی تقرری کردی گئی۔جس میں خان محمد اصغر کو صدر مقرر کیاگیا۔ انتہائی پروقار تقریب مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی آفس میں منعقد کی گئی جس میں خان محمد اصغر اور دیگر عہدیداروں کو نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔
سینیئر قیادت اور کارکنوں نے خان محمد اصغر کے کردار کو سراہا اور ان کو صدر کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔