درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے دھرنے سے فساد پھیلنے کا امکان ہے :درخواست گزار
لاہور (یس اُردو) عمران خان کی جانب سے رائے ونڈ میں دھرنا دینے کے اعلان کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پانامالیکس کے معاملہ پر رائے ونڈ میں دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ عمران خان کے پہلے دھرنے کو بھی ہائیکورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا ۔ عمران خان کے دھرنے کے باعث فساد پھیلنے کاخدشہ ہے ، عدالت عمران خان کے رائے ونڈ میں دھرنے کو غیر آئینی قرار دیکر پابندی لگائے ۔ درخواست میں عمران خان ، پنجاب حکومت اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے ۔