پنجاب کےوزیرقانون رانا ثناءاللہ کاکہناہے کہ عمران خان کو گرفتارکرنا مشکل نہیں، گرفتاری کے بعدانہیں منشیات بحالی کے مرکز میں سنبھالنا مشکل ہوگا ،ایسے لوگ دیواروں سےٹکریں مارنا شروع کر دیتے ہیں ، وفاق نے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد نہ جانے دینےکی ہدایت کی تو فیصلہ کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگومیں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی طرف سےوزیر اعظم کی طلبی معمول کی بات ہے، عدالتی طریقہ کار کے مطابق ہر درخواست پرعدالت دوسرے فریق کو سنتی ہے۔
انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی اسلام آباد بند کرکے لوگوں سے روزگار چھننا چاہتی ہے جس کاان کے پاس نہ تو کوئی جواز ہے اور نہ ہی انہیں اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے عمران خان کےدوستوں سے درخواست کی کہ ان کا طبی معائنہ کرائیں ۔