مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کیوں نہیں آئے،وہ روزانہ جو کاغذ لہرایا کرتے تھے وہ ثبوت نہیں جھوٹ تھے،ہمیں آئینی اور قانونی جنگ سڑکوں پر لڑنے کا کیوں کہا جارہا ہے؟
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں کام کررہی ہیں، یہ لوگ عدالتی فیصلے تسلیم نہیں کرتے ، دو برس قبل بھی پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے شور مچایاگیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی،تحقیقات ہوئیں تو معلوم ہوا کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔
طلال چودھری نے کہا کہ خان صاحب ہم تو احتساب کے لئے تیار ہیں، آج ہی عدالت نہیں آئے ، کیوں بھگوڑے بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک سرکاری وسائل کے ساتھ سرکاری غنڈا بنا ہواہے۔