کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف دو نومبر کو وہیں سے احتجاج کیلئے نکلیں گے :میڈیا سے گفتگو
بنی گالہ: چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے تمام کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں ، وزیر اعظم نے کرپشن چھپانے کیلئے پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنا دیا لیکن ہم ان کی قربانی ماننے کو تیار نہیں ۔ عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیلئے دو نومبر کو بنی گالہ سے ہی نکلیں گے ۔