counter easy hit

عمران خان سسٹم میں رہ کر نہیں کھیلنا چاہتے ، ایاز صادق

Khan does not want to play within the system, Sadiq


Khan does not want to play within the system, Sadiq

لاہور(یس اردو نیوز)  اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہاہے کہ عمران خان سسٹم میں رہ کر نہیں کھیلنا چاہتے،وہ کہتے ہیں انہیں وزیراعظم بنا دیا جائے، اگر وہ مجھےاسپیکر نہیں مانتے تو پھروہ آئین کو نہیں مانتے، کسی کو 200آدمی دےدیں تو وہ بھی لاہوربند کرکے دکھا دےگا۔

لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی پی این ای اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ خدا کے واسطےسی پیک کو متنازع نہ بنائیں، بھارت کبھی پاکستان کا دوست نہیں رہا۔

عمران خان ایک طرف کہتےہیں کہ بھارت کےخلاف پوری قوم متحد ہے،دوسری جانب کہتے ہیں کہ وزیراعظم ڈرپوک ہیں،وہ بھارت کو کیا پیغام دینا چاہتےہیں۔

ایاز صادق کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ پر حملہ دراصل جمہوریت پر حملہ تھا، جس کا مقدمہ طاہرالقادری اور عمران خان کےخلاف درج کرا رکھا ہے ،کبھی تو اُس کا فیصلہ ہوگا۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ واحد اسپیکر ہیں جنکے کے پاس ڈیڑھ درجن ریفرنسز آئے، وہی فیصلہ کیا جو مناسب سمجھ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website