وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے گزشتہ تین برس میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے کر ریاستی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے سے روکنے کیلئے تمام قانونی طریقے اختیار کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے گزشتہ تین برس میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی’ غیر ملکی سرمایہ کاری اور ٹیکس وصولی میں اضافہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔