counter easy hit

عمران خان لاک ڈاؤن میں ناکام ہوئے تو یوم تشکر کے نام پرسرکس سجایا، سعد رفیق

Khan failed to lock the Best Decorated prsrks Thanksgiving Saad

Khan failed to lock the Best Decorated prsrks Thanksgiving Saad

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے میں ناکام ہوئے تو انہوں نے یوم تشکر کے نام پر سرکس سجایا جس میں پنڈی کے جوکر سے بھی خطاب کرایا گیا۔

تحریک انصاف کے یوم تشکر کے جلسے سے عمران خان کے خطاب پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے جلسہ ہی کرنا تھا تو تماشہ کیوں لگایا اور جلسے میں صرف 14 ہزار لوگ آئے، 5 سے 6 ہزار کرسیوں پر 10 لاکھوں لوگوں کو بٹھانے کا کمال عمران خان ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسلام آباد لاک ڈاؤن ناکام ہوچکا جب کہ آج راستے کھلے ہونے کے باوجود بھی ان کا شوناکام ہوا، انہوں نے یوم تشکر کے نام پر سرکس سجایا جس میں پنڈی کے جوکر سے بھی خطاب کرایا گیا لیکن پنڈی کا جوکر جب عمران خان کو بلاتا رہا تو انہوں نے اس کی آواز تک نہ سنی۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور پرویز خٹک ناشکرے لوگ ہیں، انہیں مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ پرویز خٹک نہ بھولیں کہ صوبے میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود ان کی حکومت ہے البتہ پرویز خٹک کرسی کو لات نہ ماریں کرسی خود ہی انہیں لات مارے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے پنجاب اور پختون کا نعرہ لگا کر ریاست سے غداری کی، صرف 400 پولیس اہلکاروں نے پرویز خٹک کے جتھے کو روکا جب کہ وہ شیلنگ کے وقت بلٹ پروف گاڑی میں تھے اور ان کے کارکن شیل کا سامنا کررہے تھے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں، ان جیسا یوٹرن لینے والا شخص نہیں دیکھا، ان کا اپنے الفاظ، نظروں اور حرکتوں تک پر کنٹرول نہیں، عمران خان نے انتشار پھیلانے کے لیے پارلیمنٹ تک پر حملہ کیا جب کہ اب بھی عمران اور ان کے ساتھیوں کا ہدف صرف حکومت اور وزیراعظم ہی تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا عمران خان نے کہا تھا کہ 2 نومبر کے بعد جلسہ نہیں ہوگا اب اس پر قائم رہیں، ہم نے ہمیشہ سول و آمرانہ دور میں تلاشی دی، ہماری تلاشی حکومت ختم ہوتے ہی شروع ہوجاتی ہے لہٰذا عمران خان اپنی پرواہ کریں اگر ان کی تلاشی کا وقت آگیا تو کیا کیا نکلے گا، عمران خان پر اپنی پارٹی کے فنڈ کھانے کابھی الزام ہے جب کہ اب ان کی پارٹی کالا چشمہ پارٹی بن چکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website