حکومت نے دارالحکومت کو رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کر لی، وزیراعظم سےمتعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے مطالبات سے ہم بھاگے نہیں، نوازشریف سپریم کورٹ اور قومی اداروں میں اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان دھرنوں کے بجائےسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن تک رہیں،نوازشریف اور شہبازشریف ترقیاتی کاموں کی بدولت اگلا الیکشن بھی جیتیں گے۔نوازشریف اور شہبازشریف کی مقبولیت کا عالم ہےکہ کوئی ان کےمدمقابل نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پر شب خون نہیں ماراجائےگا،حکومت5سال پورے کرے گی۔