چیئرمین تحریک انصاف نے پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار کے بیٹے پر دبئی میں غیر قانونی جائیدادیں بنانے کا الزام لگایا تھا
اسلام آباد (یس اُردو) ایڈیشنل سیشن کورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کی جانب سے 5 ارب روپے ہرجانہ کیس میں عمران خان کو 18 جون کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔ اسحاق ڈار کے بیٹے پر دبئی میں غیر قانونی جائیدادیں بنانے کا الزام ، عمران خان حاضر ہوں ، سیشن کورٹ کی صدا ۔ علی مصطفیٰ ڈار کا ایڈیشنل سیشن کورٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس میں دبئی میں غیرقانونی جائیدادیں بنانے کا الزام لگایا اب وہ معافی مانگیں یا پھر پانچ ارب روپے ہرجانہ دیں ۔ جج راجا خرم علی خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 18 جون کو خود یا وکیل کے ذریعہ جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔