لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں پر انکی دبئی کے امیر کے ساتھ مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیا کہا گیا؟ سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئر صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ متحدہ عرب امارات کیا، اس دورے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے حکومت کو یہ کہا گیا کہ ہمارا جو پیکج ہے وہ سعودی عرب سے بڑا نہیں دے سکتے کیونکہ یہ سفارتی سطح پر اچھا نہیں ہوگا۔ محمد مالک کا کہنا تھا کہ لیکن ساتھ ہی یہ پاکستان حکومت کو یہ یقین دہانی بھی کرا دی گئی کہ پریکٹیکلی ہم اس سے بھی زیادہ کریں گے ۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے امیر نے پہلی مرتبہ اردو میں ٹوییٹ کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا ۔ محمد مالک کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں …….