counter easy hit

عمران خان 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں نہیں کہیں اور ہونگے، پرویز رشید

Khan will not find anywhere else in Islamabad October 30, Rashid

Khan will not find anywhere else in Islamabad October 30, Rashid

اسلام آباد / مردان / شیر گڑھ: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ 30 اکتوبر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرسکیں گے بلکہ وہ اس روز کہیں اور ہوں گے کیوں کہ وہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیخلاف سازشیں کررہے ہیں۔

شیرگڑھ میں ایم پی اے جمشید مہمند کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے رائیونڈ پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی اور اب پاکستان کے صدر مقام کو بندکرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مسلم لیگی حکومت پاکستان کی ترقی وسالمیت کی علامت ہے، میاں نوازشریف نے پاکستان میں قائداعظم ثانی کا کردار بار بار دہرایا جو عمران خان کے بس کی بات نہیں۔

پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کی سوچ تعمیری اور عوام دوست ہے، موٹر وے اور سی پیک دو ایسے منصوبے ہیں جو قوم کی تقدیر کی تبدیلی کا باعث بن رہے ہیں، بلین ٹریز لگانے والوں نے ایک بھی درخت نہیں لگایا، 2018ء میں پختون قوم پی ٹی آئی سے بلین ٹریز کا حساب لے کر رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت آج بھی مسلم لیگ کی حکومت کی محتاج ہے، اگر مسلم لیگ چاہے تو صرف ایک اشارے پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی چھٹی کرسکتی ہے مگر مسلم لیگ جمہوری رویے پر یقین رکھتے ہوئے کوئی غیرآئینی اقدام نہیں اٹھائے گی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے خلاف ہمیشہ سے دشمن سازشیں کررہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت مکملطور پر ناکام ہوچکی ہے، ترقی اور خوشحالی کے سلسلے میں ان کا کردار صفر ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کے مشیر امیرمقام نے کہا کہ دھرنے کی سیاست ہم نہیں کریں گے،عمران خان کی سیاست کا کوئی ایجنڈا نہیں، ان کا اسمبلی میں آنا جانا لگا رہتا ہے، ان کونوازشریف فوبیا ہوگیا ہے، صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت یہ ہے کہ ان کے حمایتی رکناسمبلی جمشید خان مہمند انہیں چھوڑکر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکچائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں کلچرل شو سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہپاک چین دوستانہ تعلقات دنیا میں سب سے بلند، سمندروں کی گہرائی سے بھی گہرے اور شہدسے بھی زیادہ میٹھے ہیں اور اب دونوں ممالک کے عوام آپس میں ’’فولادی بھائی‘‘ ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website