عمران خان کو پاگل پن کا دورہ پڑتا ہے تو وہ خدائی دعوے کرنا شروع کر دیتے ہیں ، اس سال بھی چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرنا ہوگی :وزیر مملکت پانی و بجلی
لاہور (یس اُردو) وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے حل کے لئے دکانیں رات آٹھ بجے بند کرانے پر تاجروں کو راضی کر رہے ہیں ۔ عابد شیر علی یہ بھی کہتے ہیں کہ عمران خان رائے ونڈ دھرنا دیں تو ان کو تبیلغی مرکز بھیج دیں گے شاید اچھے انسان بن جائیں ۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع کے حوالے سے لاہور میں ہونے والی انٹرنیشنل ورکشاپ میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے واضح کیا کہ بجلی کی کم ازکم چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ تو اس موسم گرما میں بھی برداشت کرنی پڑے گی تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ تاجروں کو آٹھ بجے دکانیں بند کرنے پر راضی کر لیں ورنہ آٹھ بجے کے بعد زیادہ ٹیرف والے میٹر استعمال کرنے پڑیں گے ۔ عابد شیر علی نے یہ بھی کہا کہ عمراں خان کو پاگل پن کا دورہ پڑتا ہے اور خدائی دعوے کرنے لگتے ہیں ۔ عمران خان رائے ونڈ جائیں تو کوشش ہوگی ان کو تبلیغی مرکز بھیج دیں شاید اچھے انسان بن جائیں ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کی تنقید کے باعث کو ئی بھی معزز انسان کسی بھی تحقیقاتی کمیشن میں شامل ہونے کو تیار نہیں ہوتا کیونکہ مرضی کا فیصلہ نہ آیا تو عمران خان نے کمیشن کو برا بھلا تو کہنا ہی ہے ۔