عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب کے دوروں کے دوران پارٹی کی خیبر پختونخوا کی قیادت بھی عمران خان کے ہمراہ ہو گی۔
ذرائع تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے خیبر پختونخوا پی کے دوروں کے دوران پنجاب کی قیادت کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے ہدایت کی احتجاج کے دوران گرفتار اور شیلنگ میں زخمی ہونے والے کارکنان کی لسٹ فراہم کی جائے اور ایسے تمام تمام کارکنوں کے لیے شاباشی سرٹیفیکیٹ تیار کیے جائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں کے دوروں میں عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور کنونشنز میں اپنے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹس کارکنوں میں تقسیم کریں گے۔
امکان ہے کہ اگلے دو روز میں عمران خان پشاور کا دورہ کریں گے اور شیلنگ سے شدید متاثرہ صوابی کے کارکن کے گھر کابھی دورہ کریں گے۔