اپنے انقلابی نظریات کی بنیاد پر برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت سے ہم کنار کرنے والے قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت اوردوراندیشی پرآج دشمن بھی خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، 71ویں برسی پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس خان محمد یوسف کا خراج تحسین
پیرس،اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اور بانی راہنما خان محمد یوسف نے بابائے قوم کی 71ویں برسی پر آج پیرس میں انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کی سحر انگیز قیادت جنھوں نے عظیم آئینی جدوجہد سے تاریخ رقم کی اور برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن حاصل کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی کو معلوم نہ تھا کہ یہ شخص برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی تبدیل کر دے گا۔ مگر اپنی انتھک جدوجہد بہترین قیادت اصولوں پر ڈٹے رہنے والی شخصیت نے وہ کارنامہ سرانجام کر دکھایا جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے یادگار رہے گا، ایک وکیل کی حیثیت سے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد علی جناح نے ایک بھی غیر آئینی اقدام نہ کیا اور نہ اپنے پیروکاروں کو ایسا کرنے دیا اور علیحدہ وطن حاصل کرلیا آج قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے پاکستانی سیاستدانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
تو ہی شمع کارواں ہے تو ہی منزل کی فلاح
زندہ و پائندہ باد اے قائد اعظم محمد علی جناح