مینیجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد گورسی متوازن ادارتی پالیسی اورپیشہ ورانہ ساکھ کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، خان یوسف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان یوسف نے کہا ہے کہ یس اردو نیوز نے آغاز سے ہی متوازن ادارتی پالیسی اور بے باک رپورٹنگ سے سب کے دل موہ لئے مگر کسی بھی کام کا آغاز مشکل ہوتا ہے مگر اسے قائم رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے مگر مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد گورسی نے ادارتی پالیسی کو غیر جانبدارانہ اور متوازن رکھنے کیلئے محنت سے کام لیا اور وقتی کامیابیوں کو نظر انداز کر کے عظیم مقصد کیلئے جدوجہد جاری رکھی ۔ انشااللہ یس اردو نیوز کا مستقبل نہائت روشن ہے اور اس طرح سچ گوئی اور حق گوئی کو دنیا کی کوئی طاقت آگے بڑھنے سے روک نہیں سکتی۔