ماہ صیام کے بابرکت مہینہ کی مقدس ساعتیں عالم اسلام اورخصوصاً پاکستانیوں کو بہت بہت مبارک، خان یوسف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ماہ صیام کی آمد پر عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ بابرکت ماہ کے صدقے تمام عالم اسلام کی مشکلات اورپریشانیاں دور فرمائیں۔ پاکستان اوردنیا کے طول وعرض میں بسنے والے پاکستانی اللہ تعالیٰ کی امان میں رہیں اور کرونا وبا سے تمام دنیا کو نجات نصیب ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کی ساعتیں پاکستان کیلے اورپوری پاکستانی قوم کیلئے رحمتیں اوربرکتیں لے کر آئیں۔ انشااللہ بہت جلد اللہ تعالیٰ عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کی صورت میں دوبارہ پاکستان کو مخلص اور ایماندار لیڈر عنائت فرمائیں گے ۔