پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان یوسف نے کہا ہے کہ حکومت کے نقاب ایک کے بعد ایک اترتے چلے جارہے ہیں۔ نیا پاکستان اورکروڑ نوکریوں کی طرح این آر او اورایماندارحکومت والا نقاب بھی جعلی نکلا
ان کا کہناتھا کہ حکومت کے حلف اٹھاتے ہی سب سے پہلے چینی مہنگی ہوئی اور ہوتی ہی چلی گئی۔ موجودہ حکومت نے 70 سال میں سب سے زیادہ تیزی سے مہنگائی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت کتنی ایماندار ہے ۔
حکومت میں شامل مافیاز احتساب سے بچ نہیں سکیں گے مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی مشکلات کم کریگی اور کرپٹ ترین مافیاز کو عبرت کا نشان بنائیگی۔