پنجاب بیوروکریسی میں شہباز شریف کی ٹیم کی واپسی سابق حکومت کی ایمانداری کااعتراف، الزامات بے نقاب ہوچکے، خان یوسف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان یوسف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بیوروکریسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منتخب کردہ ٹیم کو دوبارہ واپس لانا نااہل حکومت کی طرف سے اپنے الزامات پر خود ہی شرمندگی کا اظہار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف خود بھی انہتائی قابل اور ایماندارانسان ہیں اس لئے انہوں نے ہمیشہ ٹیم کیلئے ایماندار اور محرک افسروں کا انتخاب کیا ۔ تبدیلی حکومت کی طرف سے اسی ٹیم کی واپس تعیناتی پچھلے پانچ سال مسلسل لگائے گئے الزامات کے غلط ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
تبدیلی سرکار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ایماندار اوراپنے الزامات کے بیہودہ اور بے بنیاد ہونے کاخود ہی اعتراف کرلیا ہے۔