مقبوضہ کشمیر ہاتھوں سے پھسل رہا ہے جبکہ عالمی رائے عامہ کے حوالے سے نیازی حکومت کی سفارتکاری نہائت سست ہے، خان محمد یوسف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان محمد یوسف نے کہا ہے کہ مقبوضۃ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جوعالمی رد عمل آیا تھا وہ بھی ٹھنڈا پڑ چکا ہے اور نریندر مودی عالمی سطح پر کشمیر میں سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں اورہماری حکومت سو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اگر میاں محمد نواز شریف ہوتے تو ان کے ایک اشارے پر عرب ملک مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں سرتسلیم خم کرتے جبکہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور سست روی نے عرب ملکوں کی حمایت کو بھی کھو دیا ہے اور مودی اورٹرمپ علی الاعلان کشمیر کو عالمی مسئلے کے بجائےدوملکوں کا اندرونی معاملہ کہنا شروع ہوچکے ہیں۔جبکہ حکومت ابھی تک اس پر کوئی بھی کسی قسم کا ردعمل دینے سے قاصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر حکومتی پالیسی مشکوک ہوتی جارہی ہے جس نے ہر پاکستانی کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔